Header Ads

چینی کمپنی ایپل ،سام سنگ او ر گوگل پر بازی لے گئی،انتہائی دلچسپ سہولت متعارف کروادی


بیجنگ (نیوز ڈیسک) سمارٹ فون کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لئے صارف کی شناخت عام طور پر پاسورڈ کے ذریعے کی جاتی ہے جس کے غلط اندراج یا بھولنے کی صورت میں صارف کو پریشانی اٹھانا پڑتی ہے۔ اگرچہ سام سنگ، ایپل اور گوگل جیسی کمپنیاں سمارٹ فون کے زریعے ادائیگی کی ٹیکنالوجی میں جدت پیدا کرنے کے لئے سرگرم ہیں لیکن چینی کمپنی علی بابا ان سب پر سبقت لے گئی ہے۔کمپنی کے سربراہ جیک ماءنے جرمنی میں منعقد ہونے والے آئی ٹی میلے CeBITمیں سمارٹ فون کے ذریعے ادائیگی کا جدید ترین طریقہ متعارف کروادیا ہے جس میں صارف کی شناخت پاسورڈ کی بجائے اس کے چہرے سے کی جائے گی۔ یہ ٹیکنالوجی سمارٹ فون کے کیمرے کے ذریعے صارف کی سیلفی بنائے گی اور پھر فیس ریکگنیشن سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے اس کی پہچان کرے گی۔ جیک ماءنے تقریب میں اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ہنوور شہر کے میئر کے لئے اپنی ویب سائٹ سے تحفہ خرید کر ٹیکنالوجی کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا۔ انہوں نے جب ویب سائٹ پر Buy کا بٹن دبایا تو فیس ریکگنیشن کے فیچر کے ذریعے ان کے چہرے کو پہچان کر ویب سائٹ نے ان کی شناخت کرلی۔ جیک ماءکا کہنا ہے کہ اس تکنیک کے استعمال سے صارف کو پاسورڈ بھولنے یا سیکیورٹی خدشات جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے خریداری کے علاوہ ای میل اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس میں لاگ ان کرنے کے لئے بھی اس ٹیکنالوجی کو بہترین آپشن قرار دیا اور ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں صارف کی شناخت کے لئے ہر کمپنی اسی طریقہ کا استعمال کرے گی۔

No comments

Powered by Blogger.