سابق کپتان عمران خان کا آسڑیلیا کیخلاف وہ ریکارڈ جو قومی ٹیم کے کسی کپتان کے پاس نہیں
ایڈیلیڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کیخلاف بطور کپتان سب زیادو رنز بنانے کا ریکارڈ ٹیم میں سابق کپتان عمران خان کے پاس ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان عمران خان آسڑیلیا کیخلاف میچوں میں بطور کپتان 3247رنز کے ساتھ ٹیم کے اب تک رہنے والے کپتانوں میں سہر فہرست ہیں اور ان کے بعد قومی ٹیم کے موجودہ کپتان مصباح الحق کادوسرا نمبر ہے جنہوںنے آسٹریلیا کیخلاف 3003رنز بنائے ہیں ۔قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق 2771سکورکے ساتھ تیسرے،جاوید میانداد 1886سکور کے ساتھ چوتھے اور وسیم اکرم 1341رنز کے ساتھ پانچویں نمر پر ہیں ۔آسٹریلیا کیخلاف میچوں میں سے زیادہ سکوربنانے کا اعزاز عمران خان کے سے ابھی تک قومی ٹیم کا کوئی بھی کپتان نہیں چھین سکا۔
No comments