عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں پھر گرنے لگیں
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ایک بار پھر ختم ہو گیا ہے اور آج عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 96 سینٹ فی بیرل کمی آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں کاروبار کے دوران خام تیل کی قیمت 96 سینٹ فی بیرل کمی کے ساتھ 46 ڈالر 9 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پے در پے کمی ہوئی جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی تاہم گزشتہ چند ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آتا رہا جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تاہم عین وقت پر وزیراعظم نواز شریف نے قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

No comments