Header Ads

شادی شدہ مردوں کی خود غرضی تحقیق نے بے نقاب کردی

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اگر بیوی بیمار ہوجائے تو پھر طلاق کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ آئی اواسٹیٹ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر میاں بیوی میں خاتون بیمار ہوجائے تو پھر طلاق کے امکانات 6فیصد بڑھ جاتے ہیں اور اگر میاں بیمار ہوجائے تب کوئی خاص تبدیلی نہیں آتی۔تحقیق کار امیلیا کاراکر کا کہنا کہ ماہرین نے 2701شادی شدہ جوڑوں کا دو دہائیوں تک مطالعہ کیا،تحقیق کے آغاز پر جوڑوں میں سے ایک کی عمر 51سال ہونا ضروری تھا۔تحقیق کے اختتام پر علم ہوا کہ 32فیصد لوگوں کی طلاق ہوئی جبکہ 24فیصد جوڑوں میں سے کوئی ایک بیوہ یا رنڈوا ہوگیا۔اس کا کہنا تھا کہ صحت مند بیوی ہونے کی وجہ سے طلاق کی شرح کم تھی اور جن مردوں کی بیویاں بیمار ہو گئیںان کی طلاق کے امکانات بڑھ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مردوں میں یہ خود غرضی زیادہ پائی گئی جبکہ شوہروں کے بیمار ہونے کی صورت میں خواتین میں طلاق کی شرح میں تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

No comments

Powered by Blogger.