Header Ads

شوہر کے ’ٹریکر ‘نے بے وفا بیوی عربی بیوی کا پول کھول دیا

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک شخص نے اپنی مشکوک بیوی کی گاڑی میں ٹریکنگ ڈیوائس لگا کر اس کی بے وفائی کا پردہ چاک کردیا ہے۔اخبار ”البیان“ کے مطابق خاتون کے والد نے بتایا ہے کہ آج سے 20 سال قبل جب اس نے اپنی بیوی کو کھویا تو وہ دو ننھی بچیوں کا باپ تھا۔ قانونی کارروائی کے بعد بچیوں کی نانی نے انہیں تحویل میں لے لیا۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ بزرگ خاتون نے بچیوں کی صحیح تربیت نہ کی جس کی وجہ سے دونوں نے جوان ہونے کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے دو مردوں سے دوستی کرکے ان سے شادی کرلی۔ دونوں کے ہاں دو دو بچے پیدا ہوئے۔ دونوں کے خاوندوں کو بعد ازاں شکوک پیدا ہوگئے کہ ان کی بیویاں دیگر مردوں سے بھی چھپ چھپ کر ملتی ہیں۔ ان میں سے ایک نے اپنی بیوی کی گاڑی میں ٹریکنگ ڈیوائس لگاکر اسے اپنے موبائل فون سے منسلک کردیا۔ اس سراغ رسانی کے نتیجہ میں دونوں خواتین کی ایک جگہ موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر پولیس کو بلوالیا گیا۔خواتین چھاپے کے دوران چھت پر فرار ہوگئی تھیں لیکن پولیس نے دونوں کو دو مردوں سمیت گرفتار کرلیا۔ عدالت نے چاروں کو 10 دس ہزار درہم جرمانہ کیا ہے جبکہ دونوں خواتین کے خاوندوں نے بچوں کی تحویل کے لئے درخوست دائر کردی ہے۔

No comments

Powered by Blogger.