اخبار ”الحیات“ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ایک شخص نے سوشل میڈیا کے ذریعے بدتمیزی کرنے والی بیوی کو طلاق دیدی ہے۔ اخبار کے مطابق خاتون نے اپنے واٹس ایپ سٹیٹس میں لکھا تھا ”میں دعا کرتی ہوں کہ قدرت مجھے اتنا صبر دے کہ میں تمہیں برداشت کرسکوں۔“ طلاق دینے والے مرد کا کہنا ہے کہ یہ سٹیٹس دیکھنے کے بعد اسے شک گزرا کہ اس کی بیوی نے یہ الفاظ اس کے متعلق لکھے ہیں لہٰذا اس نے ایک رشتہ دار سے اس بات کی تصدیق کرنے کو کہا۔ رشتہ دار نے جب خاتون سے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ واقعی اس نے یہ الفاظ اپنے خاوند کے بارے میں لکھے ہیں۔ مرد کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کا رویہ پہل بھی قابل رشک نہ تھا لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے توہین کئے جانے پر وہ مزید برداشت نہ کرسکا اور فوری طور پر بیوی کو طلاق دیدی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی پہلے بھی ایک نظم کے ذریعے اس کی بے عزتی کی کوشش کرچکی ہے لیکن چونکہ نظم میں واضح طور پر اس کا ذکر نہیں تھا اس لئے اس نے درگزر کیا۔
No comments