جڑی بوٹیوں سے قدرتی علاج – دوائیوں سے جان چھڑائیں
جڑی بوٹیاں بیماریوں کے علاج میں ادویات کا بہترین متبادل اور علاج معالجہ کا معروف روایتی طریقہ بھی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کے طریقہ علاج کو پیتھوتھراپی، ہربل ازم اور نباتاتی ادویات کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جڑی بوٹیوں کی ادویات کا بنیادی نظام آئرویدک ہربل ازم، روایتی چینی اور مغربی طریقہ علاج پر مشتمل ہے۔ متعدد جڑی بوٹیاں حیرت انگیز علاج کی صلاحیت سے مالامال ہوتی ہیں۔ نباتاتی ادویات کے ذریعے قدیم طریقہ علاج نہ صرف جسمانی بلکہ نفیساتی بیماریوں کا بھی بہترین ذریعہ علاج ہے۔ یہاں ہم آپ کو جڑی بوٹیوں کی ادویات کے چند اہم ترین فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
قدرتی علاج: نباتاتی ادویات کسی بھی مرض کے علاج میں جسم کی از خود علاج کی صلاحیت کو نقصان نہیں پہنچاتیں اور نہ ہی ان کی وجہ سے دوست خلیے متاثر ہوتے ہیں۔ لہذا ان کے ذریعے زخم یا بیماری کا قدرتی علاج کیا جا سکتا ہے۔
فوائد کا تسلسل: جڑی بوٹیوں کے ذریعے بیماریوں کے علاج میں غذا، آرام اور ورزش کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے، جو نہ صرف بیماری کا جلد قلع قمع کر دیتی ہے بلکہ انسانی جسم پر اس کے دیرپا مثبت اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔
قوت مدافعت: مختلف بیماریوں سے لڑنے اور زخموں کے بھرنے میں کلیدی کردار قوت مدافعت کا ہوتا ہے۔ اور جڑی بوٹیوں کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، جو پھر جلد زخم بھرنے یا بیماری کے علاج کا ذریعہ بن جاتی ہے۔
میٹابولزم: بہترین قوت مدافعت اور سادہ طرز زندگی میٹابولز (نظام استحالہ) کو بڑھانے میں نہایت معاون ثابت ہوتا ہے۔ جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج کے دوران جنک فوڈ پیزا، برگر وغیرہ سے خصوصی طور پر پرہیز کروایا جاتا ہے، جس کا فائدہ علاج کے ساتھ ساتھ درست میٹابولزم کی صورت میں بھی نمودار ہوتا ہے۔
مضراثرات: اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ جڑی بوٹیوں کے ذریعے طریقہ علاج میں بھی سائیڈ افیکٹ کا خدشہ رہتا ہے، لیکن دیگر ادویات کی نسبت نباتاتی علاج میں یہ شرح نہایت کم ہوتی ہے۔
No comments