Header Ads

شاہد خان آفریدی نے بھارتی چینل کو کرارہ جواب دے دیا ، لاکھوں کی آفر ٹھکرا دی


ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی ٹی وی کے رئیلٹی شو میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی کے رئیلٹی شو ”نچ بلیے“ سیزن 7 میں شاہد خان آفریدی کو پرفارم کرنے کی دعوت دی گئی تھی جبکہ شو انتظامیہ شاہد آفریدی کو اپنے پروگرام میں پرفارم کروانا چاہتی تھی۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے پرفارم کرنے کے لیے رضا مندی بھی ظاہر کر دی تھی جبکہ شاہد آفریدی اور شو انتظامیہ کے درمیان معاوضے کی بات چیت بھی چل رہی تھی۔

انتظامیہ کی جانب سے جب شاہد آفریدی کو شو کے قوائد و ضوابط کے بارے بتایا گیا کہ انہیں ان کی اہلیہ کے ساتھ شو میں ڈانس کرنا ہو گا تو انہوں نے فوراً اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا اور سختی سے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ دنیا میری اہلیہ کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھے۔شاہد آفریدی کی جانب سے اس سخت رد عمل کے بعد شو انتظامیہ شاہد آفریدی کو منانے میں مصروف ہے۔واضح رہے اس شو کے عوض شاہد خان آفریدی کو لاکھوں روپے کی آفر بھی کی گئی ہے لیکن انہوں نے اس آفر کو واضح طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یاد رہے اس سے قبل پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ اسی شو میں پرفارم کر چکے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.