Header Ads

پاکستانی کسانوں کیلئے خوشخبری ، ہونہار طالبہ کی زراعت کیلئے حیرت انگیز ایجاد


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی طالبہ نے کسانوں کی مشکل آسان کردی ہے اور موبائل فون کی مدد سے کھیتوں میں پانی لگانے ، زمین کی نمی وغیرہ سے متعلق جانچنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا اور ضرورت کے مطابق ازخود ہی موبائل پر الرٹ جاری ہوجائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی میں ایگری انجینئرنگ کی طالبہ صدف نے موبائل سے کھیتوں میں پانی لگانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالاجس کی مدد سے پتہ چلے گاکہ فصل کو کب اور کتنا پانی چاہیے اور اس ضمن میں کھیتوں پر لگا سینسر اینڈرائڈ موبائل پرازخود ہی الرٹ جاری کرے گا اور کسان بھائی موبائل فون سے آٹو میٹک موٹر کو پانی لگانے کا آرڈر بھی کرسکتے ہیں۔
صدف نے بتایاکہ کھیتوں میں سوائل موشن سینسر ضرورت کے مطابق الرٹ جاری کرے گا اوراِسی موبائل فون ایپلی کیشن کی مدد سے فوری طورپر ٹربائن کو بھی چلایاجاسکتاہے پورے کھیت کو پانی دے گا ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدف کے پراجیکٹ کو ناروے میں بھی پذیرائی ملی اور ملائیشین اخبار نے بھی ٹاپ تین آئیڈیاز میں شامل کرلیاتاہم پاکستان میں فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات کا سامناہے کیونکہ موبائل فون ایپ اور ٹربائنوں کے ساتھ آٹومیٹک سوئچ وغیرہ بنانے جیسے مراحل ابھی باقی ہیں ۔

No comments

Powered by Blogger.