Header Ads

سمندر کے درمیان اچانک جزیرہ نمودار ،لیکن۔۔۔


وکو الوفا (نیوز ڈیسک) بحرالکاہل میں قدرت نے ایک عجیب و غریب کرشمہ دکھایا ہے جس کے نتیجے میں گہرے سمندر کے بیچوں بیچ ایک جزیرہ ابھر آیا ہے اور اس پر ہزاروں کی تعداد میں سمندری پرندوں نے اپنے گھر بھی بسانے شروع کردئیے ہیں۔دنیا کے سب سے بڑے سمندر میں واقع جزائر پر مشتمل ملک ٹونگا کے ساحل کے قریب سمندر کی تہہ میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد لاوا سردہونا شروع ہوا تو ایک جزیرے کی شکل اختیار کرنے لگا۔ برطانوی اخبار ”ٹیلی گراف“ کے مطابق جزیرے کے اردگرد ابھی بھی دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے ہیں اور اس پر پہنچنے والے تین مہم جوﺅں نے بتایا ہے کہ اس کی سطح ابھی بھی گرم ہے اور قریبی سمندر سے ابھی تک سلفر کی تیز بو آتی محسوس ہوتی ہے۔ یہ جزیرہ سلطنت ٹونگا کے دارالحکومت سے تقریباً 40 میل کے فاصلے پر سمندر میں نمودار ہوا ہے اور اس کی لمبائی تقریباً ایک میل ہے۔ جزیرے کے گرم مرطوب ماحول کی وجہ سے ہزاروں سمندری پرندے اس پر پہنچ چکے ہیں اور یہاں انڈے دے رہے ہیں۔ قدرت کی اس خوبصورت تخلیق کے بارے میں افسردہ کردینے والی بات یہ ہے کہ یہ جزیرہ زیادہ مدت تک سطح سمندر پر موجود نہیں رہے گا اور کچھ ماہ تک دوبارہ سمندر میں غائب ہوجائے گا۔

No comments

Powered by Blogger.