ایٹمی ٹیکنالوجی ،پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا،انتہائی دلچسپ اعدادو شمار
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بین الاقوامی تنظیم بلیٹن آف اٹامک سائنٹسٹس نے گزشتہ سال کے متعلق جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ تنظیم نے 9 جوہری ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں ایک انفوگرافک جاری کیا ہے جس کے مطابق بھارت کے پاس تقریباً 110 ایٹمی ہتھیار جبکہ پاکستان کے پاس تقریباً 120 ایٹمی ہتھیار ہیں۔تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق روس اور امریکہ دونوں میں سے ہر ایک کے پاس 5,000 ایٹمی ہتھیار ہیں۔ فرانس کے پاس 300، چین کے پاس 250، برطانیہ کے پاس 225 اور اسرائیل کے پاس 80 ایٹمی ہتھیار ہیں۔ ایٹمی سائنسدانوں کا ادارہ 1987 ءسے باقاعدہ طور پر ایک جوہری دستاویز شائع کر رہا ہے جسے نیوکلیئر نوٹ بک کام نام دیا جاتا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ فیڈریشن آف امریکی سائنٹسٹس کے سائنسدانوں ہینس ایم کرسٹنسن اور رابرٹ ایس نورس نے تحریر کی ہے۔
No comments