2 سال میں 10 شادیاں، ایرانی لڑکی گرفتار
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی حکام نے ایک نوجوان لڑکی کو شادیاں رچا کر دولت جمع کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ اس نوجوان خاتون کو فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ بیس سالہ لڑکی کا نام اور صورت عدالتی حکم پر مخفی رکھی گئی ہے۔ ملزمہ نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزامات کی تردید کی ہے۔ ایران کی ایک فوجداری عدالت نے اس لڑکی پر شادی کے نام پر فراڈ کرنے اور دھوکہ دہی سے دولت سمیٹنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ ایک ایرانی اخبار کے مطابق نوجوان لڑکی نے شادیاں ضرور رچائی ہیں لیکن ازدواجی تعلقات کے قائم ہونے سے قبل ہی اپنے شوہروں سے طلاق کا مطالبہ کردیا کرتی تھی۔
No comments