انوشکا اور کوہلی نےزندگی کا اہم ترین فیصلہ کر لیا
ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچتے ہی بھارتی کرکٹ سٹار ویرات کوہلی نے فلمسٹار انوشکا شرما کے ساتھ اپنی پریم کہانی کو بھی فائنل مرحلے میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ذرائع کے مطابق دونوں رواں سال کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی بھرپور تیاری کررہے ہیں۔”دکن کرونیکل“ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کوہلی کی کرکٹ کے میدان میں اور انوشکا کی فلم کے میدان میں حالیہ کامیابیوں کا جشن منانے کے لئے دونوں ستارے مزید قریب آگئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے حال ہی میں انوشکا کی فلم NH10 دیکھی تو وہ تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے ٹویٹر پر لکھا، ”ابھی این ایچ 10 دیکھی ہے۔ میں جھوم اٹھا ہوں۔ کیسی شاندار فلم ہے، خصوصاً میری محبوبہ کی پرفارمنس۔“ کوہلی کی طرح انوشکا بھی اپنی محبت کو شادی کے بندھن میں بدلنے کے لئے پرجوش نظر آتی ہیں اور یہ واضح نظر آرہا ہے کہ سال رواں کے اواخر تک دونوں محض پریمی جوڑے کی بجائے پتی پتنی بن جائیں گے۔
No comments