وہ بہترین کھانے جو آپ کو طاقت ور بنائیں اور وزن بھی نہ بڑھائیں
برمنگھم (نیوز ڈیسک) جسم کو مضبوط اور طاقتور بنانا ہم سب کی خواہش ہوتی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس مقصد کے حصول میں اکثر لوگ اپنا وزن بڑھا بیٹھتے ہیں اور جسمانی طاقت کی بجائے موٹاپا حاصل کرلیتے ہیں۔ خوش قسمتی سے قدرت نے کچھ ایسی شاندار غذائیں بھی پیدا کررکھی ہیں کہ جو جسم کو بھرپور طاقت اور توانائی بھی فراہم کرتی ہیں اور ساتھ ہی موٹاپے سے بھی بچاتی ہیں۔ قدرت کی یہ نعمتیں درج ذیل ہیں۔
مزید پڑھیں:کیلے کو لمبے عرصے تک تازہ رکھنے کیلئے انتہائی آسان طریقہ
٭ خشک میوہ جاتبادام، اخروٹ، کاجو اور دیگر خشک میوہ جات غذائی اجزاءکا خزانہ ہیں۔ یہ جسم کو بھرپور طاقت و توانائی فراہم کرتے ہیں اور وزن کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔ کوشش کریں کہ خشک میوہ جات کو کھانے سے پہلے بھگولیں۔ انہیں قدرتی حالت میں استعمال کریں اور خصوصاً بازار میں دستیاب مصنوعی طریقے سے نمکین بنائے گئے خشک میوہ جات سے پرہیز کریں۔
٭ دہیدہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹک (مفید بیکٹیریا) ناصرف نظام انہظام کو بہتر کرتے ہیں بلکہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔ دہی کو ناشتے میں سلاد اور روٹی کے ساتھ استعمال کرنا بہتر ہے۔٭ سالمن مچھلیاس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بکثرت پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس میں پروٹین، وٹامن بی 6، نیاسن اور رائبو فلیون بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ اجزاءدیگر فوائد کے علاوہ غذا کو توانائی میں تبدیل کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔٭ کھمبیاںایک کپ کھمبیاں آپ کی آئرن کی یومیہ ضرورت کا 50 فیصد فراہم کرسکتی ہیں۔ ان کا استعمال خون میں آکسیجن کے انتقال کو بہتر کرتا ہے جس کے نتیجے میں جسم طاقتور اور چاق و چوبند ہوجاتا ہے۔٭ پالکاس سبزی میں بھی آئرن، میگنیشیم اور پوٹاشیم بکثرت پایا جاتا ہے اور یہ اجزاءتوانائی فراہم کرتے ہیں اور اعصابی نظام اور پٹھوں کو مضبوطی عطا کرتے ہیں۔
٭ کدو اور سورج مکھی کے بیجمٹھی بھر کدو کے بیج میگنیشیم کی یومیہ ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہیں جبکہ سورج مکھی کے بیچوں سے پروٹین اور کیلشیم بھی حاصل ہوتی ہے۔
٭ شکرقندیآئرن، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی اور ڈی کے علاوہ شکرقندی کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ کاربو ہائیڈریٹ کا بہترین ذریعہ ہے اور جسمانی تھکاوٹ سے بچنے کے لئے بھی ایک اعلیٰ نسخہ ہے۔٭ تازہ پھل اور سبزیاںتازہ پھلوں کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ ان سے جسم کو درجنوں قسم کے وٹامن حاصل ہوتے ہیں۔ ان وٹامنز کے بغیر باقی خوراک بھی جسم کو پوری طرح فائدہ نہیں پہنچاسکتی۔ اسی طرح تازہ سبزیاں بھی جسم کو توانائی فراہم کرتی ہیں۔’٭ انڈےانڈے پروٹین کا خزانہ ہیں۔ اگر آپ سخت ورزش یا پرمشقت کام کرتے ہیں تو توانائی کی بحالی کے لئے انڈے سے اچھی کوئی چیز نہیں۔ اگر انڈے کے ساتھ خشک میوہ جات یا سبزی کو بھی شامل کرلیا جائے تو پروٹین اور وٹامنز کا بھرپور اور مکمل ذریعہ دستیاب ہوجاتا ہے۔٭ پانیآپ جتنی بھی اچھی غذا کھائیں پانی کے بغیر اس کے اجزاءجسم کا حصہ نہیں بن سکتے۔ یہ اجزاءکے نقل و حمل کے علاوہ خلیات کو آکسیجن پہنچانے کا کام بھی کرتا ہے۔ اگر آپ ضرورت سے کم پانی پیتے ہیں تو بہترین غذا کھانے کے باوجود دن بھر تھکاوٹ اور سستی کا شکار رہیں گے، لہٰذا ضرورت کے مطابق پانی کا استعمال یقینی بنائیں۔
No comments