Header Ads

ایپل کاوہ فون جو صرف خواتین استعمال کریں گی


سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک وہ گلابی رنگ کا آئی فون لانچ کرے گا جو کہ خواتین کے لئے ہوگاتا ہم اس میں ڈیزائن کی کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔آئی فون کے موجودہ ڈیزائنز میں گرے، گولڈن اور سلور رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔کچھ دوسری کمپنیاں گلابی رنگ کا آئی فون مارکیٹ میں لائی ہیں لیکن ایپل ایسا پہلی بار کرنے جا رہا ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اس نئے سیٹ میں بہترین ٹچ استعمال کیا جائے گاجو کہ Force Touch کمپنی کا بنایا ہوا ہوگا جبکہ اسے آئی فون 6Sاورآئی فون6Sپلس کا نام دیا جائے گا۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سونی کی طرح ایپل بھی واٹر پروف سیٹ پرکام کررہا ہے جس کے آنے کے بعد ایپل فونز واٹر پروف ہوجائیں گے۔

No comments

Powered by Blogger.