Header Ads

سنی لیون کوالرجی ہوگئی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو جلدی بیماری لاحق ہوگئی ہے ۔ 

 فلم ’ اک پہیلی لیلا ‘کی شوٹنگ کے دوران سنی لیون کے جسم پر الرجی ہوگئی اور ان کے سارے جسم پر سرخ نشان پڑ گئے۔ فلم کی کاسٹ اور باقی ٹیم نے فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا جس نے سنی لیون کو دوا دی اور جسم سے سرخ نشان ختم ہونے پر سنی لیون نے شوٹنگ مکمل کرادی ۔ 
سنی لیون نے اس موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی سٹار نہیں ،صرف ایک عام سی لڑکی ہیں جو کام کرنا پسند کرتی ہے اور لکھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرے ارد گرد کے لوگ بھی بدلتے رہے اور پھر مجھے بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی لانا پڑی اور میں اس میں کامیاب بھی ہوئی ہوں۔ یہ فلم ”اک پہیلی لیلا “ 10اپریل کو ریلیز ہوگی۔

No comments

Powered by Blogger.