Header Ads

اگرآپ کا موبائل فون پانی میں گرجائے تو پریشان نہ ہوں ،مفید طریقہ


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم میں سے اکثر کے ساتھ کبھی نہ کبھی کوئی ایسا واقعہ ضرورپیش 
آیاہوگاجب موبائل فون پانی میں گر گیا ، چاہے یہ واش روم کے ٹب میں گرا ہویا گلاس میں ، یاکہیں بارش میں بھیگنے کے بعد بند ہوگیا، اگر آپ کا موبائل فون پانی میں گرنے کے بعد بند ہوجائے توپریشان ہونے کی بجائے تحمل سے کام لیں اور اِن تجاویز پر عمل کریں ۔ 
موبائل فون کو پانی سے نکالیں اور اِسے آن کرنے کی کوشش ہرگز نہ کریں 
چارجرلگانے سے بھی باز رہیں کیونکہ اِس سے شارٹ سرکٹ ہوسکتاہے 
موبائل کو کسی موٹے کپڑے پر رکھ کر خشک کریں اور الگ ہونیوالی چیزیں یعنی میموری کارڈ ، سم اوربیٹری وغیرہ نکال لیں 
ہیئرڈرائیرز وغیرہ سے حتی الامکان موبائل کوخشک کریں،گرم ہوا کی وجہ سے موبائل میں موجود نمی دورہوگی
صبر کا مظاہرہ کریں اورموبائل فون کو چاولوں کے اندر کچھ گھنٹوں کیلئے دبا کر رکھ دیں 
دواﺅں کو نمی سے محفوظ رکھنے والی کرسٹلز کی طرح چاول بھی موبائل فون کے اندر سے نمی کھینچ لیں گے اور آپ کا موبائل بالکل پہلے جیسا کام کرے گا۔
یادرہے کہ یہ طریقہ ہمیشہ کے لیے مفید نہیں لیکن بیشتراوقات بہترین نتائج ملتے ہیں ۔

No comments

Powered by Blogger.