وہ چار باتیں جو امیر لوگ کبھی نہیں کہتے
کراچی(نیوزڈیسک) اگر آپ کو امیر اور مڈل کلاس لوگوں کے درمیان زندگی گزارنے کا موقع ملے تو آپ کو واضح احساس ہوگا کہ ان لوگوں کی زندگی میں کافی فرق ہے۔آپ کو احساس ہوگا کہ امیر لوگ ایسی کیا باتیں ہوتی ہیں جو ہرگز نہیں کہتے۔آئیے آپ کو ان باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
یرے پاس اپنے آئیڈیا کو حقیقت میں ڈھالنے لے پیسے نہیں
جب کسی امیر یا ذہین آدمی کے ذہن میں کوئی آئیڈیا آتا ہے تو وہ کبھی یہ نہیں کہتا کہ اسے حقیقت میں ڈھالنے کے لئے میرے پاس پیسہ نہیں ہے بلکہ وہ مناسب لوگوں کی تلاش کرتا ہے کہ ان سے سرمایہ کاری کروائی جائے۔وہ انہیں اپنے آئیڈیا پر اس حد تک قائل کر لیتا ہے کہ وہ خود بخوشی پیسہ لگاتے ہیں۔
میں اس لائق نہیں
اکثر لوگوں کو آپ نے یہ کہتے سنا ہوگا کہ میں تو اس بات کے لائق نہیں لیکن امیر لوگ کبھی بھی یہ بات نہیں کہتے بلکے وہ کہتے ہیں کہ مجھ میں کیا خرابی ہے،یہ تو میرے لئے ہی بنی ہے یا میں اس کا زیادہ حق دار ہوں۔
میں رسک نہیں لے سکتا
اکثر لوگ کوئی کام کرتے ہوئے صرف اس لئے ہچکچاتے ہیں کہ اس میں رسک ہے اور وہ اپنی جمع پونجی گنوا بیٹھیں گے لیکن امیر لوگ کبھی اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر وہ زیادہ رسک لیں گے تو زیادہ پیسہ آئے گا۔
مجھے اپنی نوکری یا کام سے نفرت ہے
یہ لوگ کبھی نہیں کہیں گے کہ انہیں اپنی نوکری یا کام سے نفرت ہے بلکہ وہ اس سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں کیونکہ انہیں علم ہوتا ہے کہ اسی کام سے انہیں دولت ملی ہے لہذا وہ کبھی بھی اپنے کا کو برا نہیں کہتے۔
No comments