بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں سرعام مردانگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرنے والا شخص ایسے افسوسناک انجام سے دوچار ہوا کہ مردانگی سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوگیا۔چالیس سالہ ووسنگ ایک تعمیراتی منصوبے پر کام کررہا تھا کہ دوپہر کے وقت کھانے کے وقفے کے دوران اپنے ساتھیوں کو اپنی مردانگی کے جوہر دکھانے لگا۔ ووسنگ نے آہنی سریے کی ایک باڑھ کے اوپر سے چھلانگیں لگانا شروع کردیں لیکن بدقسمتی سے ایک چھلانگ کے دوران اس کا پاﺅں پھسلا اور وہ بلندی سے ایک عمودی سریے کے اوپر آن گرا۔ سات فٹ لمبا سریا اس کے تولیدی اعضاءکو چھیدتا ہوا آر پار ہوگیا۔ فوری طور پر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی اور ریسکیو اہلکاروں نے سریے کو اوپر اور نیچے سے کاٹ کر ووسنگ کو ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال پہنچایا جہاں ایک طویل آپریشن کے بعد اس کے جسم میں سے سریے کا باقی ٹکڑا نکال لیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ووسنگ خوش قسمت ہے کہ سریا جسم کے صرف ایک حصہ میں گھسا، ورنہ اگر یہ اس کے دھڑ میں گھستا تو گردن اور سر سے ہوتا ہوا دوسری طرف نکل جاتا۔
ووسنگ کی جان تو بچ گئی ہے البتہ اس کی مردانہ زندگی افسوسناک انجام کو پہنچ گئی ہے۔ یہ دردناک واقعہ جنوب مشرقی فوہیان صوبے کے زانگ زو شہر میں پیش آیا۔
No comments