بھارت میں ٹرین کو حادثہ ،کم ازکم 15افرادجاں بحق
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اُترگئیں جس سے کم ازکم 15افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ لکھنوکے ڈویژنل کمشنر مہیش گپتا نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔ بدقسمت مسافرٹرین دہرادون سے وارانسی جارہی تھی کہ بچراوان ریلوے سٹیشن کے قریب بریلی کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی آبادی سے لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارکنوں کی آمد تک اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ٹرین سے نکالا اور شدید زخمیوں کو لکھنو¿ میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنتاایکسپریس کا انجن اور دوبوگیاں پٹڑی سے اتریں جس کی وجہ سے 150کے قریب مسافرزخمی ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین ڈرائیور نے سگنل کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیاتاہم اس بارے میں مزید تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی جبکہ مرنیوالے مسافروں کے لیے لواحقین کے لیے دولاکھ روپے امدادکا اعلان کردیا۔ پچاس ہزارروپے شدید زخمی اور بیس ہزار روپے معمولی زخمی افراد کو دیئے جائیں گے ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور قریبی دیہاتوں سے عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جس نے ریسکیو سرگرمیوں میں مدد کی اور پچکی ہوئی بوگیوں سے زخمیوں کو نکالا۔
No comments