ورلڈ کپ 2015،قومی ٹیم آئرلینڈ کو شکست دے کر کواٹر فائنل میں پہنچ گئی
ایڈیلیڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءکے پول بی کے آخری میچ میں قومی ٹیم آئرلینڈ کو7وکٹوں سے شکست دے کر کواٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 238رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 3وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کر لیا۔ قومی ٹیم کے بلے باز سرفراز احمد نے 101 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر مین ا?ف دی میچ قرار پائے۔ورلڈ کپ 2015 میں سرفراز احمد سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
آئرلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے 46.1اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر 241رنز بنائے۔ پاکستان ٹیم میں احمد شہزاد او سرفراز احمد کی 120رنز کی پارٹنرشپ جبکہ سرفراز اور مصباح کی نے82رنز کی پارٹنرشپ کھیل کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔قومی ٹیم کی طرف سے سرفراز124گیندوں اور 6چوکوں کی مدد سے101رنز بناکر ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ احمد شہزاد نے 63او ر کپتان مصباح الحق 39رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
قومی ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 22.4 اوور میں 120 کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد 63 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر تھومپسن کی بال پر جیوسس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئےپاکستان کے دوسرے کھلاڑی حارث سہیل تین رنز پر 126 کے مجموعی سکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔کپتان مصباح الحق 39 رنز بنا کر 38.2 اوور میں 208 کے مجموعی سکور پر کوسیک کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔آئرلینڈ کے بالرؤں میں تھومپسن اور کوسیک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 237رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ جس میں آئرش ٹیم کے کپتان پورٹرفیلڈ 107رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
آئرلینڈ کو پہلا نقصان 11 کے مجموعی سکور پر 3.3اوور میں سٹرلنگ 3 رنز پر احسان عادل کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔آئرش ٹیم کی دوسری وکٹ 56 کے مجموعی سکور پر گر جس میں جیوسی 11 رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔تیسرے کھلاڑی این او برائن راحت علی کی بال پر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 86 تھا۔
بلبیرین حارث سہیل کی بال پر 18 رنز بنا کر 134 کے مجموعی سکور پر آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پانچویں کھلاڑی ویلیم پورٹر فیلڈ 128 گیندوں پر ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 107رنز پر سہیل خان کی بال پر آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 182 تھا۔پاکستان کے خلاف آئرلینڈ کی چھٹی وکٹ 403 اوور میں 189 کے مجموعی سکور پر گری جس میں ویلسن 29 رنز پر سہیل خان کی بال پر وہاب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
آئر لینڈ کو ساتواں نقصان 204 کے مجموعی سکور پر ہوا جس میں تھومپسن 12 رنز پر راحت کی بال پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔برائن 8 رنز پر وہاب کی بال پر مقصود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 216 تھا۔آئرلینڈ کی نویں وکٹ 230 کے مجموعی سکور پر گری جس میں مونی 13 رنز پر وہاب کی بال پر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
آئرلینڈ کی آخری وکٹ 49.6اوور میں 237 کے مجموعی سکور پر ڈوکریل 11 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ قومی ٹیم کے بالرؤں میں وہاب ریاض نے3، سہیل خان اور راحت نے 2,2 جبکہ احسان عادل اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں محمد عرفان کی جگہ احسان عادل اور یونس خان کی جگہ حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹیم میں کپتان مصباح الحق ، شاہد آفریدی، احمد شہزاد، سرفرازاحمد، عمر اکمل، وہاب ریاض، سہیل خان، صہیب مقصود اور راحت علی شامل ہیں۔
کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار ہے اور ٹیم کی اب تک کی پرفارمنس پر مطمئن ہوں۔
No comments