لوگوں کو مرچیں لگا کر لوٹنے والے پاکستانیوں کاگروہ متحدہ عرب امارات میں پکڑا گیا
شارجہ (نیوز ڈیسک) شارجہ کے کرائم انوسٹی گیشن محکمے نے 4پاکستانیوں پر مشتمل ایک
گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کمپنی کے منیجر کے چہرے پر مرچیں چھڑک کر اس سے 2لاکھ درہم لوٹ لئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ’مواٹلی‘ میں واقع کمپنی کے ہیڈ آفس کے قریب پیش آیا۔ محکمے کے ترجمان کے مطابق جب تحقیقاتی ٹیم موقع پر پہنچی تو کمپنی کے منیجر کا چہرہ مرچوں سے پُر تھا۔ تحقیقات شروع ہوئی تو ابتدائی طور پر ایک پاکستانی
ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔ اس نے اعتراف جرم کرلیا اور یہ معلومات بھی دیں کہ 3 اور
لوگ بھی اس کے ساتھ شامل تھے۔ اس کی اطلاع پر شارجہ سے بھاگتے ہوئے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا اور پھر دیگر دو افراد کو بھی دھرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد میں سے ایک کے کمپنی سے قریبی روابط ہیں اور منیجر کے پاس کیش کی موجودگی کے بارے میں بھی اس ہی نے اپنے ساتھیوں کو بتایا تھا۔ تحقیقات افسر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنیوں کو کیش کی منتقلی کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
No comments