امریکہ میں قبض کے علاج کیلئے تھرتھرا کیپسول تیار
نیویارک (ویب ڈیسک) طبی آلات بنانے والی ایک امریکی کمپنی نے قبض کے علاج کے لئے وائبریٹنگ (تھرتھراتا) کیپسول بناڈالا۔ نظام انہضام سے متعلق ایک امریکی جریدے کے مطابق گزشتہ دنوں پیٹ اور معدے کے امراض سے وابستہ ڈاکٹرز اور سرجنز کی ایک سالانہ میٹنگ ہوئی، جس میں ماہرین کا کہنا تھا کہ وائبریٹنگ کیپسول قبض کی دیرینہ بیماری کے علاج میں نہایت معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ قبض کی بیماری میں مبتلا 26 افراد کو یہ کیپسول ہفتہ میں دو بار استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہا س کیپسول کے استعمال سے ان مریجوں کو سخت بیماری میں نہ صرف سکون ملا بلکہ دیگر طریقہ علاج کے نسبت اس کے سائیڈ افیکٹس (مضر اثرات) بھی نہایت کم تھے۔ ایک طبی ماہر ڈاکٹر یشائی رون کا کہنا ہے کہ ”وائبریٹنگ کیپسول ایک موٹر یا انجن کی طرح کام کرتا ہے، جو معدے میں پہنچ کر فضلہ کو اگے کی طرف دھکیلتا ہے“۔ تاہم ماہرین کی طرف سے اس کیپسول کے بارے میں ابھی حتمی رائے نہیں دی گئی ہے کیونکہ اسے ابھی صرف محدود لوگوں پر آزمایا گیا ہے۔ کیپسول پر مزید تحقیقات کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔
No comments