آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کچھ کرنا چاہتا ہوں:شاہد خان آفریدی
ایڈیلیڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ یادگار کارکردگی دکھا کر کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتے ہیں اور ان کاکہنا ہے کہ وہ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف جتواناچاہتے ہیں ۔ یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی اور اگرمیں نے جمعے کو عوام کی توقعات پوری کردیں تو پھر میں دعویٰ کرتا ہوں پاکستان ٹیم ایڈیلیڈ اوول سے فاتح بن کر نکلے گی۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے ون ڈے کیریئر کا اختتام یادگار انداز میں ہو۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑی ملک کے سفیر ہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے اور کسی بھی ٹیم سے ہار سکتی ہے۔ شاہد آفریدی نے شائقین کرکٹ کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو اس طرح سپورٹ کرتے رہیں۔
No comments