میری بیوی کوڑے مارتی ہے ،مدد کرو،بیچارے سعودی شوہر کی دردناک التجاء
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں میں سماجی مسائل کے متعلق رہنمائی فراہم کرنا معمول کی بات بن چکی ہے لیکن سعودی عرب میں ایک ریڈیو پروگرام میں ماہرین سے کئے جانے والے سوال نے دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا کردی۔
اخبار ”اجیل“ کے مطابق سماجی مسائل پر مشاورت فراہم کرنے والے ریڈیو پروگرام میں ایک 26 سالہ سعودی شخص نے کال کرکے بتایا کہ اس کی بیوی حد سے زیادہ گرم مزاج ہے اور ہمہ وقت اس کے پیچھے پڑی رہتی ہے۔ اس شخص نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی نے ایک کوڑے کا اہتمام کر رکھا ہے اور وہ جب بھی آپے سے باہر ہوتی ہے تو کوڑے سے اس کی پٹائی شروع کردیتی ہے۔ مظلوم شخص کا کہنا تھا کہ اسے دن میں کئی دفع کوڑے پڑتے ہیں اور اس کا اصرار تھا کہ اسے اس دردناک صورتحال سے نجات پانے کا طریقہ بتایا جائے۔
جب ماہرین میں سے ایک خاتون نے پوچھا کہ بیوی کے پاس کوڑا کہاں سے آیا تو اس شخص نے بتایا کہ یہ اس کی ساس نے بطور خاص بھجوایا ہے کیونکہ وہ اسے بالکل پسند نہیں کرتی ہے۔ ماہرین نے سوال کرنے والے شخص کو کوئی بھی حل نہیں بتایا بلکہ مسلسل قہقہے لگاتے رہے اور جب ان کے قہقہے قابو سے باہر ہوگئے تو پروڈیوسر کی طرف سے پروگرام کو بند کردیا گیا اور یوں مصیبت میں مبتلا شخص کو اس کے مسئلے کا حل دستیاب نہ ہوسکا۔

No comments