Header Ads

PKفلم کا ریڈیو 530روپے میں خرید اگیا اور اب اس کی قیمت سوا دو کروڑ روپے لگ چکی ہے

ممبئی (نیوز ڈیسک) عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”پی کے“ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی رقم ایک طرف اس فلم میں عامر خان کی جانب سے استعمال کئے جانے والے ”ٹرانسسٹر“ کے چاہنے والے بھی بڑی تعداد میں سامنے آچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ریڈیو ممبئی کی کباڑیہ مارکیٹ ”چور بازار“ سے صرف 227 بھارتی روپے (530پاکستانی روپے)میں خریدا گیا تھا لیکن اب چند کاروباری افراد نے اسے خریدنے کیلئے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے (تقریباًسوا دو کروڑ روپے)تک کی آفر کی ہے۔ تاہم فلم کے پروڈیوسر اسے بیچنا نہیں چاہتے کیونکہ یہ فلم میں حصہ لینے والے اداکاروں اور دیگر افراد کیلئے ایک یادگار کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ عامر خان، انوشکا شرکا اور ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی سمیت کئی افراد اس کی ملکیت کے خواہشمند ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کس کے حصے میں آتا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.