امریکہ کا گنجے پن کا علاج کرنےوالی گولی تیار کرنے کا دعویٰ
ےوےارک(آئی اےن پی )امریکی سائنسدانوں نے گنجے پن کا پانچ مہینوں میں مکمل علاج کرنے والی گولی تیار کرلی ۔ ایلوپیسیا نامی بیماری سے گنجے ہونے والے افراد پر کئے گئے تجربات سے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ گولی روزانہ دو دفعہ کھانے سے پانچ ماہ کے دوران سارے سر پر بال اگ آتے ہیں۔ ایلو پیسیا کا مسئلہ پندرہ سے انتیس سال کے نوجوانوں میں عام پایا جاتا ہے اور اس کے شکار افراد میں مدافعتی نظام بالوں کی جڑوں کو تباہ کرنا شروع کردیتا ہے۔ اگرچہ اس کے شکار کچھ مریضوں کے بال دوبارہ ا±گ آتے ہیں لیکن زیادہ تر ساری عمر کے لئے گنجے رہتے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ان خلیوں کا پتہ چلالیا ہے جو بالوں کی جڑوں کو تباہ کرتے ہیں اور تقریباً پانچ ماہ کے تجربات سے یہ ثابت کردیا ہے کہ جدید گولی کو چار سے پانچ ماہ تک استعمال کرنے سے بال مکمل طور پر ا±گ آتے ہیں۔
No comments