بالی ووڈ کے' تینوں خانوں 'کے بارے میں سب سے بڑا سچ عامر خان نے خود ہی بتا دیا
ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان آج (14 مارچ) اپنی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں لیکن انہوں نے اس موقع پر یہ اہم انکشاف بھی کردیا ہے کہ وہ خود کو پچاس سال کا نہیں بلکہ 20 سال کا مانتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے دو دیگر خانوں یعنی شاہ رخ خان اور سلمان خان کی عمر بھی یہی ہے۔
مزید پڑھیں:سنی لیون کی زندگی کے وہ پہلو جن سے اکثر لوگ لاعلم ہیں
عامر خان کہتے ہیں کہ عمر محض ایک عدد ہے جبکہ آپ اصل میں اتنے ہی جوان ہوتے ہیں کہ جتنا جوان آپ خود کو سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ صرف وہ خود 20 سال کی عمر پر رکے ہوئے ہیں بلکہ ان کے دوست شاہ رخ اور سلمان بھی خود کو نوجوان سمجھتے ہیں اور تینوں کی مقبولیت کا راز یہی ہے کہ انہوں نے اپنی عمر میں اضافے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
No comments